کورونا بحران اگلے سال بھی جاری رہ سکتا ہے، عالمی ادارہ صحت نے خبردار کر دیا

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ کورونا بحران اگلے سال بھی جاری رہ سکتا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ غریب ممالک کو کورونا ویکسین نہیں مل رہی، افریقا میں صرف 5 فیصد سے بھی کم آبادی کی کورونا ویکسی نیشن ہو سکی ہے جبکہ دیگر ممالک میں یہ شرح 40 فیصد تک ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسی نیشن کے معاملے میں ہم ٹریک پر نہیں ہیں، کورونا ویکسی نیشن میں مزید تیزی لانے کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب امریکا کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے کورونا بوسٹر ویکسین کے لیے" مکس اینڈ میچ "حکمت عملی کی اجازت دے دی ہے۔

بوسٹر ڈوز کے لیے اہل افراد بنیادی ویکسی نیشن کے بعد فائزر، موڈرنا اور جانسن اینڈ جانسن میں سے کسی کا بھی انتخاب کر سکتے ہیں۔

ماہرین بچوں کو بھی ویکسین لگانے کو تیار ہیں اور وائٹ ہاؤس کے مطابق بچوں میں ویکسی نیشن کا آغاز اگلے ماہ سے کر دیا جائے گا۔

مزید خبریں :