جیل میں آریان کو کون کون سی سہولیات میسر ہیں؟

میڈیا میں آریان کے جیل میں گزرنے والے شب و روز سے متعلق کئی خبریں منظر عام آچکی ہیں/ فائل فوٹو
میڈیا میں آریان کے جیل میں گزرنے والے شب و روز سے متعلق کئی خبریں منظر عام آچکی ہیں/ فائل فوٹو

شاہ رخ کے بیٹے آریان خان کو قید میں کئی روز گزر چکے ہیں اور ضمانت منسوخ ہونے کے بعد وہ اب مزید جیل میں ہی رہیں گے۔

میڈیا میں آریان کے جیل میں گزرنے والے شب و روز سے متعلق کئی خبریں منظر عام آچکی ہیں اور اب انہیں جیل میں ملنے والی خصوصی سہولیات کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

ویڈیو کال کی اجازت

بھارتی ہائیکورٹ کے احکام کے مطابق جیل میں قید افراد کورونا ایس او پیز کے پیش نظر 10 منٹ تک ویڈیو کال پر اہل خانہ سمیت وکیل سے بات کرسکتے ہیں، آریان کی بھی حال ہی میں والدین سے 10 منٹ ویڈیو کال پر بات کروائی گئی۔

مخصو ص کاؤنسلنگ سیشن

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آریان کو جیل میں مخصوص کاؤنسلنگ سیشن فراہم کیا گیا جس دوران انہوں نے این سی بی کے افسر سمیر واکھنڈے سے ایک اچھا انسان بننے اور غلط راستے پر نہ جانے کا وعدہ کیا ہے۔

کاؤنسلنگ کے دوران آریان نے سمیر واکھنڈے سے کہا کہ وہ ایسا انسان بن کر دکھائیں گے کہ ایک دن آپ مجھ پر فخر کریں گے۔

جیل میں سکیورٹی 

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ جیل حکام نے آریان کے بیرک کی سکیورٹی بڑھادی ہے، انہیں ایک خاص بیرک میں منتقل کیا گیا ہے جہاں وہ منشیات کیس میں ملوث دوسرے ملزمان سے ملاقات حتیٰ کہ بات چیت بھی نہیں کرسکتے۔

کینٹین کا مینیو

حال ہی میں بھارتی میڈیا میں بتایا گیا تھا کہ جیل کے اصولوں کے مطابق آریان کو شاہ رخ اور گوری کی جانب سے 4500 کا منی آرڈر موصول ہوا تھا جسے آریان جیل کی کینٹین سے چیزیں خریدنے کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں۔

تاہم اب بتایا گیا ہے کہ اس جیل کی کینٹین کے مینیو میں بریڈ ، نمکین، وڑاپاؤ، بھجیا پاؤ،چکن تھالی، انڈا تھالی، پانی کی بوتل اور جوس شامل ہیں۔

مزید خبریں :