Time 15 اکتوبر ، 2021
انٹرٹینمنٹ

گرفتاری کے بعد والدین سے ویڈیو کال میں آریان خان زارو قطار رو پڑے

آریان کو آرتھرڈ جیل منتقل کردیا گیاہے—فوٹوفائل
آریان کو آرتھرڈ جیل منتقل کردیا گیاہے—فوٹوفائل

منشیات کیس میں گرفتاری کے 12 روز بعد آریان خان کی پہلی بار والدین سے ویڈیو کال پر بات کرائی گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق قیدیوں کی جیل سے اہل خانہ اور وکیل سے ویڈیو کال پر بات کرنے کی سہولت بھارت میں کورونا پابندیوں کے دوران متعارف کروائی گئی تھی تاکہ قیدیوں کو کورونا کے ممکنہ اثرات سے بچایا جاسکے۔

 آریان نے والدین سے 10 منٹ ویڈیو کال پر بات کی:جیل انتظامیہ

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ  آریان کو سماعت کے بعد عدالت سے جیل منتقل کیا گیا جہاں آریان نے جیل انتظامیہ کو گفتگو کے لیے اپنی والدہ کا نمبر دیا تھا، جیل حکام نے گوری اور شاہ رخ سے ان کے بیٹے کی ویڈیو کال پر بات کرائی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جیل حکام کا بتانا ہےکہ آریان نے والدین سے 10 منٹ ویڈیو کال پر بات کی۔

جیل قواعد و ضوابط کے مطابق زیر سماعت مقدمے میں لائے گئے ملزمان تحویل کے دوران مہینے میں 2 سے 3 مرتبہ اپنے اہل خانہ اور وکیل سے بات چیت کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ این سی بی نے 2 اکتوبر کو ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مار کر شاہ رخ کے بیٹے سمیت 8 افراد کو گرفتار کیا تھا۔

عدالت نے آریان خان کی درخواست ضمانت پر سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کی ہے جس کے بعد اب آریان کو مزید وقت جیل میں گزارنا ہوگا۔

مزید خبریں :