21 اکتوبر ، 2021
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے قبضہ مافیا کے خلاف کراچی ائیرپورٹ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 4 ایکڑ زمین واگزار کرالی۔
بھاری مشینری سے دیواریں گرادی گئیں، سی اےاے حکام کے مطابق لینڈ مافیا نے کچھ ماہ قبل زمین پر قبضہ کیا تھا۔
کراچی ائیرپورٹ سے متصل زمین پر سی اے اے کے بورڈ بھی آویزاں کردیے گئے ہیں۔لینڈ مافیا نے کچھ ماہ قبل زمین پر قبضہ کرکے زمین ہتھیانے کی کوشش کی تھی۔
ذرائع سی اے اے کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے بھی زمین سے متعلق الگ تحقیقات کر رہا ہے، کارروائی ڈی جی سی اے اے کی ہدایت پر سی اے اے حکام نے کی۔