پاکستان
Time 21 اکتوبر ، 2021

افغان تاجروں کو پاکستان کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت فراہم کردی، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ دورہ افغانستان میں ان کی تجارت، سکیورٹی، پروازوں، سرحدی معاملات اور کئی امور پر بات ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ افغان قیادت پاکستان کے کردار اور کاوشوں کی معترف تھی، افغان تاجروں کو پاکستان کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت فراہم کردی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کابل کا ایک روزہ دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

دورہ کابل میں شاہ محمود قریشی نے افغان عبوری حکومت کے وزیر اعظم ملا حسن اخوند سمیت افغان طالبان قیادت سے ملاقاتیں کیں۔

وزیر خارجہ نے افغان قیادت کو یقین دلایا کہ معاشی بحران کے پیشِ نظر پاکستان افغان بھائیوں کی انسانی بنیادوں پر معاونت جاری رکھے گا۔

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان صادق خان اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ تھے۔

مزید خبریں :