پاکستان
Time 22 اکتوبر ، 2021

کراچی میں پی ڈی ایم کا احتجاج، شہری ٹریفک پلان ضرور پڑھیں

کراچی: حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ  ( پی ڈی ایم) کے احتجاج کے پیش نظر ٹریفک پلان جاری کردیا گیا۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے آج کراچی کے علاقے صدر ایمپریس مارکیٹ میں مہنگائی کے معاملے پر حکومت کے خلاف احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔

ٹریفک پولیس کےمطابق ٹریفک کوپی پی چورنگی سے کوریڈور تھری کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہوگی اور تمام ٹریفک کو پی پی چورنگی سےایم اے جناح روڈ کی جانب موڑ دیا جائے گا۔

ٹریفک کو شارع قائدین سوسائٹی سگنل سے آگے خداداد کالونی برج پرجانے کی اجازت نہیں ہوگی اور تمام ٹریفک کو نمائش چورنگی کی جانب موڑ دیا جائے گا جب کہ ٹریفک کو کیپری سگنل سے ایمپریس مارکیٹ کی جانب بھی جانے کی اجازت نہیں ہوگی، ریگل سگنل سے آگے ایمپریس مارکیٹ جانے والی سڑک ٹریفک کےلیے بند رہے گی۔

ٹریفک پولیس کا بتانا ہےکہ ایف ٹی سی سے براستہ مبارک شہید روڈ ایمپریس مارکیٹ جانے والی سڑک بند رہے گی اور ٹریفک کو آرمی پبلک اسکول سے لکی اسٹار کی جانب بھیجاجائیگا جب کہ فریسکو چوک سے ایمپریس مارکیٹ جانے والی سڑک بھی بندرہے گی، ٹریفک کوریگل چوک سےتبت چوک کی جانب موڑ دیا جائیگا۔

مزید خبریں :