’میں تمہارے لیے گانجے کا انتظام کرنیکی کوشش کروں گی‘:آریان اننیا کی چیٹ لیک

اداکارہ اننیا پانڈے کو آج صبح پوچھ گچھ کے لیے ایک بار پھر این سی بی نے  طلب کیا—فوٹوفائل
اداکارہ اننیا پانڈے کو آج صبح پوچھ گچھ کے لیے ایک بار پھر این سی بی نے  طلب کیا—فوٹوفائل

نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی ) نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی وڈ  اداکارہ اننیا پانڈے آریان خان کے لیے منشیات کا بندوبست کرنے پر راضی تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کروز شپ منشیات کیس میں بالی وڈ اداکارہ اننیا پانڈے کو گزشتہ  صبح پوچھ گچھ کیلئے این سی بی دفتر طلب کیا گیا تھا جہاں ان سے تین گھنٹے پوچھ گچھ کی گئی۔

اداکارہ سے تفتیش اور آریان کے خلاف کی جانے والی تحقیقات میں این سی بی افسران نے اننیا سے آریان کے ساتھ ہوئی  واٹس ایپ چیٹ پر بھی بات کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق این سی بی نے دعویٰ کیا ہےکہ آریان اور اننیا واٹس ایپ چیٹ میں گانجاکے بندوبست پر بات کررہے تھے اور  چیٹ سے انکشاف ہوا ہے کہ آریان نے اننیا سے پوچھا تھا کہ کیا گانجا کا کوئی انتظام ہوسکتا ہے؟ اس پر اننیا نے رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ انتظام کریں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پوچھ گچھ کے دوران یہی بات این سی بی افسران کی جانب سے اننیا سے پوچھی گئی تو اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ یہ مذاق کررہی تھیں۔

خیال رہے کہ اداکارہ اننیا پانڈے کو جمعہ کی صبح بھی پوچھ گچھ کے لیے ایک بار این سی بی اپنے دفتر طلب کیا گیا۔

دوسری جانب شاہ رخ خان  این سی بی  نے شاہ رخ خان سمیت اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی  اداکارہ آننیا پانڈے کے گھر چھاپہ مارا ہے۔

مزید خبریں :