پاکستان
Time 22 اکتوبر ، 2021

آٹا، چینی، دال اور گھی پر بڑا ریلیف لا رہے ہیں، فواد چوہدری کا اعلان

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ صحت، تعلیم سمیت 4 بنیادی اشیا آٹا، چینی، دال اور گھی پر بڑا ریلیف لا رہے ہیں۔

اپنے بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ ‏اب پنجاب کا ہرخاندان بھی صحت کارڈ سے سالانہ 10لاکھ روپے استعمال کرسکےگا جبکہ اس گیم چینجر پروگرام سے اب کوالٹی علاج غریب اورمتوسط طبقے کو میسرہوگا۔

ان کا کہنا تھاکہ ‏ دسمبر سے شروع ہوکر مارچ تک پورے پنجاب کو صحت کارڈ مل جائیں گے، ‏عوام صحت کارڈ اپنی مرضی کے ڈاکٹر یا اسپتال میں استعمال کر سکیں گے ، اس سے سرکاری ہی نہیں پرائیویٹ ڈاکٹر اور اسپتال میں بھی علاج بلامعاوضہ میسر ہو گا۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھاکہ صحت، تعلیم اور چار بنیادی اشیا آٹا، چینی، دال اور گھی پر بڑا ریلیف لا رہے ہیں۔

مزید خبریں :