پاکستان
Time 22 اکتوبر ، 2021

پنجاب حکومت کا گھر گھر جا کر کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ، انکار پر کارروائی ہوگی

پنجاب حکومت نے گھر گھر جا کر انسداد کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر ہارون جہانگیر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا ویکسین مہم گھر گھر شروع کرنے کا مقصد 100 فیصد ٹارگٹ کا حصول ہے۔ 

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کورونا ویکسین 25 اکتوبر سے 12 نومبر تک پنجاب کے 36 اضلاع میں جاری رہے گی۔

گھر گھر مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ضلعی اور صوبائی سطح پر فوکل پرسن تعینات کیے گئے ہیں جبکہ ویکسین لگوانے سے انکار کرنے والوں کے خلاف ضابطے کی سخت کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب ملک میں کورونا سے مزید 16 افراد انتقال کر گئے۔ ملک میں مزید 622 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 1.4فیصد رہی۔

لاہور میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 2 فیصد، راولپنڈی اور فیصل آباد میں ایک فیصد اور پنجاب بھر میں 1.3فیصد رہی جبکہ کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.2 فیصد، حیدرآباد میں 3.8 فیصد اورسندھ بھر میں 2 فیصد رہی۔

مزید خبریں :