کھیل
Time 22 اکتوبر ، 2021

یہ نہیں ہوسکتا کہ ہر وقت بھارت ہی بڑے ایونٹس جیتے، سارو گنگولی

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سارو گنگولی کا کہنا ہے کہ انہوں نے بطور کھلاڑی کبھی پاک بھارت میچ کا پریشر نہیں لیا۔

سارو گنگولی نے کہا کہ ایک وقت تھا کہ پاکستان ٹیم حاوی رہتی تھی لیکن آج کل بھارتی  ٹیم اچھی فارم میں ہے ۔

 بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ ساروگنگولی نے کہا ہےکہ ورلڈ کپ میں بھارت کا ریکارڈ پاکستان کے خلاف اچھا ہے لیکن یہ نہیں ہوسکتا کہ ہر وقت بھارت ہی بڑے ایونٹس جیتے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت  میچز میں سب سے زیادہ دباؤ ٹکٹوں کی مانگ کا ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ساتواں ایڈیشن متحدہ عرب امارات اور عمان میں جاری ہے جہاں ایونٹ کا سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا 24 اکتوبر بروز اتوار کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :