انٹرٹینمنٹ
23 اکتوبر ، 2021

مہوش حیات نے تمغہ امتیاز ملنے کی وجہ بتادی

اداکارہ مہوش حیات نے صدارتی تمغہ امتیاز  ملنے پر ناقدین کے اعتراضات کو مسترد کردیا۔

جیو نیوز کے پروگرام جشنِ کرکٹ میں مہوش حیات نے ناقدین کے اعتراضات پر کہا کہ ’ مجھے ایوارڈ اس لیے ملا کیوں کہ میری فلم نے 160 کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا‘۔

انہوں نےکہا کہ ’میں نے فلم انڈسٹری کو دوبارہ زندہ کرنے میں سب سے زیادہ کام کیا، اس کی وجہ سے ہی میں پاکستان کو چھوڑ کر کہیں اور کام کرنے نہیں گئی‘۔

واضح رہے کہ اداکارہ مہوش حیات کو 23 مارچ 2019 کو یوم پاکستان کے موقع پر صدر پاکستان عارف علوی کی جانب سے تمغہ امتیاز دیا گیا تھا۔

مہوش کو تمغہ امتیاز ملنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور یہ وجہ پوچھی گئی تھی کہ آخر اداکارہ کو کس بنیاد پر صدارتی اعزاز سے نوازا گیا۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM