23 اکتوبر ، 2021
اسلام آباد میں کالعدم جماعت کے لانگ مارچ پر پولیس نے شہر کا ٹریفک پلان جاری کردیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق شہری ریڈ زون میں داخلے اور باہر نکلنے کے لیے نادرا چوک اور ایوب چوک استعمال کرسکتے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ مری روڈ فیض آباد سے پہلے اور راول ڈیم چوک سے فیض آباد تک ٹریفک کے لیے بند ہے، پارک روڈ، ترامڑی چوک اورلہترار روڈکو اسلام آباد ہائی وے تک پہنچنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
ترجمان کے مطابق سری نگر ہائی وے، نائنتھ ایونیو اور آئی جے پی روڈ راولپنڈی پہنچنے کے لیے استعمال کی جاسکتی ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہےکہ میٹروبس سروس آئی جے پی روڈ تاپاک سیکرٹریٹ چلتی رہےگی تاہم راولپنڈی میں میٹرو بس سروس بند رہے گی۔
ترجمان کے مطابق صدر راولپنڈی سے آئی جے پی روڈ تک معطل رہے گی۔