کھیل
Time 23 اکتوبر ، 2021

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل پاکستان اور بھارت کھیلیں گے، شعیب اختر کی پیشگوئی

بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان سے بہتر ہے لیکن پاکستانی کھلاڑی جارحانہ مزاج کی کرکٹ کھیلیں گے: شعیب اختر. فوٹو: فائل
بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان سے بہتر ہے لیکن پاکستانی کھلاڑی جارحانہ مزاج کی کرکٹ کھیلیں گے: شعیب اختر. فوٹو: فائل

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل کے حوالے سے پیشگوئی کی ہے۔

شعیب اختر نے کہا کہ میرے کیریئر کے دنوں میں پاکستان کے پاس بھارت سے بڑے کھلاڑی ہوا کرتے تھے، اب بھارت کے پاس شاندار کھلاڑی ہیں لیکن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پیشگوئی نہیں کی جا سکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان سے بہتر ہے لیکن پاکستانی کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں جارحانہ طرز کی کرکٹ کھیلیں گے۔

سابق اسپیڈ اسٹار کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کے میچوں میں بھارت نے پاکستان سے بہتر پریشرہینڈل کیا ہے، پاکستان، بھارت ناصرف ابھی کا بلکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل بھی کھیلیں گی۔

شعیب اختر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پاکستان کو بھارت سے زیادہ نیوزی لینڈ پر غصہ ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میچ کل بروز اتوار 24 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :