24 اکتوبر ، 2021
منشیات کیس میں گرفتار شاہ رخ کے بیٹے آریان کی درخواست ضمانت مسترد ہونے پر ٹی وی میزبان وقار ذکا نے بالی وڈ کنگ کو ایک مشورہ دیا ہے۔
وقار ذکا نے اپنی ٹوئٹ میں شاہ رخ خان کو مینشن کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ آپ بھارت چھوڑیں اور فیملی سمیت پاکستان منتقل ہوجائیں۔
وقار ذکا نے آریان کی درخواست ضمانت مسترد ہونے پر اظہارِ خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ جو نریندرمودی کی حکومت آپ کے اہلخانہ کے ساتھ کررہی ہے، میں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں۔
اداکار کی جانب سے وقار ذکا کی ٹوئٹ پر کسی قسم کے ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ آریان خان سمیت 8 افراد کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو( این سی بی) نے 2 اکتوبر کو ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا تھا۔