23 اکتوبر ، 2021
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سینیئر صحافی عاصمہ شیرازی کے خلاف منظم ہراسانی کی مذمت کرتے ہوئےکہا ہےکہ ملک بدترین مہنگائی کا شکار ہے اور حکومت ایک خاتون صحافی کی کردارکشی کی مہم میں مصروف ہے۔
ترجمان کے مطابق ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نےکہا ہےکہ اختلاف رائےکوکچلنا حکومت کا ایک عمومی رویہ بن چکا ہے، ملک بدترین مہنگائی کا شکار ہے اور حکومت ایک خاتون صحافی کی کردارکشی کی مہم میں مصروف ہے۔
بلاول کا کہنا ہےکہ پوری صحافی برادری عاصمہ شیرازی کےساتھ کھڑی ہے، حکومت ہوش کےناخن لے، عاصمہ شیرازی کا معاملہ انفرادی نہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا ہےکہ سچ سے خوف زدہ حکومت دھونس، دھمکی اور عوام کے حق میں اٹھنے والی آوازوں کو دبانا چاہتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہےکہ عوامی مسائل کے حل کے بجائے صحافیوں پرحملےکا مطلب ہےکہ حکومت کے پاس بحرانوں کا کوئی حل نہیں ہے۔