دنیا
Time 23 اکتوبر ، 2021

نیوزی لینڈ نے سرکاری جادوگر کو نوکری سے نکال دیا

88 سالہ جادوگر لین بریکین بری کو 23 سال قبل 1998 میں سرکاری طور پر جادوگر تعینات کیا گیا— فوٹو:فائل
88 سالہ جادوگر لین بریکین بری کو 23 سال قبل 1998 میں سرکاری طور پر جادوگر تعینات کیا گیا— فوٹو:فائل

نیوزی لینڈ نے سرکاری جادوگر کو نوکری سے نکال دیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 88 سالہ جادوگر لین بریکین بری کو 23 سال قبل 1998 میں سرکاری طور پر جادوگر تعینات کیا گیا تھا۔

وہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں آنے والے سیاحوں اور بچوں کو جادوگری کے کرتب دکھا کر محظوظ کرتے تھے تاہم اب کرائسٹ چرچ کی سٹی کونسل نے جادوگر کا کنٹریکٹ مزید نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا۔

رپورٹس کے مطابق 88 سالہ بریکین بری کو 16 ہزار نیوزی لینڈ ڈالر سالانہ ادا کیے جاتے تھے۔

جادوگر کا بھی کہنا ہے کہ کونسل نے شہر کی جدید امیج کیلئے ان فٹ قرار دیا اور بتایا کہ ان کا کنٹریکٹ مزید نہیں بڑھایا جائے گا۔

کونسل کی اسسٹنٹ چیف ایگزیکٹو کا کہنا ہے کہ لین کا کنٹریکٹ ختم کرنا مشکل فیصلہ تھا اور ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اظہار تشکر کا خط بھی لکھا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ معاہدے کے مطابق جادوگر کو آخری ادائیگی رواں سال دسمبر میں کی جائے گی۔

مزید خبریں :