کھیل
Time 24 اکتوبر ، 2021

لاہور قلندرز نے پاکستانی ٹیم کیلئے خصوصی نغمہ جاری کر دیا

پاکستان سپر لیگ کی سب سے مقبول اور  متحرک فرنچائز  لاہور قلندرز نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شریک پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے خصوصی نغمہ ’’ہم ہیں پاکستان‘‘ جاری کر دیا۔

2منٹ 20 سیکنڈ پر مشتمل  ویڈیو  کے لیرکس  میں  پاکستانی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بہترین انداز میں  پرجوش کرنے کا سامان فراہم کیا گیا ہے۔

لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار  بھی کیا ہے۔

عاطف رانا کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم میں شامل لاہور قلندرز کے کھلاڑی بھی عمدہ کھیل پیش کر کے ٹیم کو جیت دلوائیں گے۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی شاہین بھارتی سورماؤں کو زیر کرنے کا عزم لیے آج میدان میں اتریں گے۔

دنیائے کرکٹ کی دو بڑی ٹیمیں پاکستان اور  بھارت دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی جہاں کھلاڑیوں کے جوش کے ساتھ تماشائیوں کا جنون بھی دیکھنے کو ملے گا۔ 

مزید خبریں :