کھیل
Time 24 اکتوبر ، 2021

کیا کہا ٹیم کے مینٹل تم تھے؟ ہربھجن کی گلابی انگریزی پر شعیب حیران

بھارت لوگوں نے اتنا پیسہ لگایا ہے لہٰذا بھارتی ٹیم پر پریشر بہت ہے تاہم آپ کے مقابلے ہم پر پریشر کم ہے—فوٹوفائل
 بھارت لوگوں نے اتنا پیسہ لگایا ہے لہٰذا بھارتی ٹیم پر پریشر بہت ہے تاہم آپ کے مقابلے ہم پر پریشر کم ہے—فوٹوفائل

 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم  میچ  سے  قبل بھارت کے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ کی گلابی انگلش نے پنڈی ایکسپریس شعیب اختر کو حیران کر دیا۔

بھارتی ٹی وی پر  ‘پاک بھارت ٹاکرا’ میں گفتگو کے دوران ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ہائی وولٹیج میچ ہربجھن اور شعیب اختر کی گفتگو کا مرکز بنا رہا۔


شعیب اختر کا کہنا تھا کہ بھارت میں  لوگوں نے آج کے میچ پر بہت پیسہ لگایا ہوا ہے لہٰذا بھارتی ٹیم پر دباؤ زیادہ ہے جبکہ بھارت کے مقابلے میں پاکستانی کھلاڑیوں پر کم دباؤ ہے۔

سابق فاسٹ بولر نے آج کے میچ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے میچ میں بھارت کو فائدہ ہوگا کیوں کہ بھارتی کھلاڑیوں نے حال ہی میں دبئی میں آئی پی ایل کھیلی ہے۔

دوران شو شعیب اختر نے شعیب ملک کے قومی ٹیم میں22 سالہ تجربے کو مثال بناتے ہوئے ہر بھجن سنگھ پر بھی تنقید کی۔

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ایک ہمارا اسپنر شعیب ملک ہے جو  22 سال سے کھیل رہا ہے اور دوسرے ہربجھن تم ہو جو پچھلے 4 سالوں سے ریٹائرمنٹ پر ہو۔

جس پر ہر بھجن کا کہنا تھا کہ میں ابھی بھی کھیل رہا ہوں کل ہی ٹیم کا ’مینٹر ‘ میں تھا، (ہربھجن سنگھ نے مینٹور کے لیے مینٹر کا لفظ استعمال کیا)۔

جس پر شعیب اختر نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوتے کہا کہ کیا کہا ٹیم کے مینٹل تم تھے؟ بعد ازاں شعیب اختر نے مسکراتے ہوئے لفظ درست کرتے ہوئے بتایا کہ ہر بھجن مینٹر کے بجائے مینٹورکہنا چاہ رہے تھے۔

 جس پر ہر بھجن نے بھی اعتراف کیا کہ اگر انگریزی میں بات کرنی ہے تو شعیب اختر بہترین ہیں۔

مزید خبریں :