کھیل
Time 24 اکتوبر ، 2021

بھارت کیخلاف پاکستان کی پلیئنگ الیون، کون سا کھلاڑی باہر ہو گا؟

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ کے لیے قومی ٹیم کے 12 کھلاڑیوں کا اعلان گزشتہ روز کیا گیا تھا۔

قومی کھلاڑیوں میں بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، حیدر علی، شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد وسیم، حسن علی، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، آصف علی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

بھارت کے خلاف میچ کے لیے قومی ٹیم کے ممکنہ 11 کھلاڑیوں کے نام بھی سامنے آ گئے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ کے لیے حیدر علی کے پلیئنگ الیون کا حصہ نہ ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حیدر علی ممکنہ طور پر 12 ویں کھلاڑی کی حیثیت سے قومی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

مزید خبریں :