Time 25 اکتوبر ، 2021
انٹرٹینمنٹ

کیا این سی بی افسر نے آریان کی رہائی کیلئے شاہ رخ سے 25 کروڑ رشوت مانگی؟

آریان کیس کے ایک گواہ پربھاکر نے عدالت میں حلفیہ بیان ریکارڈ کروایا جس میں انہوں نے این سی بی افسر پر الزام عائد کیا: بھارتی میڈیا/ فائل فوٹو
آریان کیس کے ایک گواہ پربھاکر نے عدالت میں حلفیہ بیان ریکارڈ کروایا جس میں انہوں نے این سی بی افسر پر الزام عائد کیا: بھارتی میڈیا/ فائل فوٹو

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کے کیس میں ایک گواہ نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے پر سنگین الزام عائد کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان کیس کے ایک گواہ پربھاکر نے حلفیہ  این سی بی کے افسر سمیر وانکھیڈے پر الزام عائد کیا۔

گواہ نے اپنے بیان میں الزام عائد کیا کہ این سی بی افسر نے آریان کی رہائی کے عوض شاہ رخ خان سے 25 کروڑ روپے رشوت مانگی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سمیر وانکھیڈے کی جانب سے ان الزامات کی مکمل تردید کردی گئی جب کہ این سی بی افسر نے اس واقعے کے بعد ممبئی پولیس کمشنر کو خط لکھا جس میں ان سے مزید سکیورٹی کی درخواست کی ہے۔

خیال رہے کہ آریان خان کو این سی بی نے منشیات استعمال کرنے کے کیس میں 3 اکتوبر کو ممبئی میں ہونے والی کروز شپ پارٹی سے گرفتار کیا تھا۔

مزید خبریں :