25 اکتوبر ، 2021
کراچی: سپریم کورٹ کے حکم پر نسلہ ٹاور کو گرانے کے لیے مشاورت شروع کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق نسلہ ٹاور کو عدالتی حکم کے مطابق کنٹرول بلاسٹنگ سے گرانے کے لیے ایف ڈبلیو او سے رابطہ کرنے پر مشاورت کی جارہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان میں کنٹرول بلاسٹنگ کی اجازت ایف ڈبلیو او کے پاس ہے اس لیے سپریم کورٹ کے حکم کی تکمیل کے لیے ایف ڈبلیو او کی خدمات لی جاسکتی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ماضی میں ایف ڈبلیو او ناردرن بائی پاس کی کنٹرول بلاسٹنگ کا کامیاب تجربہ کرچکی ہے۔
دوسری جانب سپریم کورٹ کے حکم کے بعد کمشنر کراچی اقبال میمن نے نسلہ ٹاور کو گرانے کے لیے کنٹرول بلاسٹنگ پر میڈیا کو مؤقف دینے سے گریز کیا ہے۔