شاہ رخ کے بعد گوری بھی آریان سے ملنے جیل پہنچ گئیں

گوری سے قبل شاہ رخ بھی جیل میں موجود بیٹے آریان سے ملاقات کے لیے پہنچے تھے/ فائل فوٹو
گوری سے قبل شاہ رخ بھی جیل میں موجود بیٹے آریان سے ملاقات کے لیے پہنچے تھے/ فائل فوٹو

شاہ رخ کی اہلیہ گوری خان بھی منشیات کیس میں گرفتار بیٹے آریان خان سے ملنے ممبئی کی آرتھرڈ جیل پہنچ گئیں۔

گزشتہ ہفتے شاہ رخ بھی جیل میں موجود بیٹے آریان سے ملاقات کے لیے پہنچے تھے جہاں انہوں نے تقریباً 18 منٹ بیٹے سے ملاقات کی تھی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ آریان والد سے جیل میں ملاقات کے دوران زاروقطار روپڑے تھے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ گوری خان نے بھی پیر کے روز بیٹے آریان سے جیل میں ملاقات کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گوری خان کی جیل آمد کے موقع پر جیل کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

بھارتی میڈیا میں گوری کی آریان سے ملاقات کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

واضح رہے کہ این سی بی نے 2 اکتوبر کو ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مار کر شاہ رخ کے بیٹے سمیت 8 افراد کو گرفتار کیا تھا۔

مزید خبریں :