پاکستان
Time 25 اکتوبر ، 2021

کراچی پولیس نے ڈاکو کی اصل گرفتاری کو جعلی مقابلہ بنادیا

کراچی کےعلاقے نارتھ ناظم آباد میں پولیس نے اصلی ڈاکو کو گرفتار کیا لیکن فائرنگ کرکے مقابلےکو جعلی بنا دیا۔

گذشتہ شب پیپلز چورنگی کے قریب مبینہ مقابلے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے، ویڈیو میں دو  پولیس اہلکاروں کو  ایک ملزم کوگرفتار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ گرفتاری کے وقت ملزم سے پستول برآمد ہوا  تھا، اس دوران ایک اہلکار نے ڈاکو کو لے جاتے وقت ٹانگ پرگولی ماردی جس میں وہ زخمی ہوگیا۔

 پولیس کی جانب سے واقعےکو پولیس مقابلہ ظاہرکیا گیا تھا۔


مزید خبریں :