26 اکتوبر ، 2021
لاہور: ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کوشش ہے کہ کسی مذہبی جماعت سے تصادم نہ ہو اور یقین ہے کہ مذاکرات سے معاملہ طے پا جائے گا۔
ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے مغلپورہ میں محکمہ خوراک کے سینٹر کا دورہ کیا اور درآمد ی چینی کے اسٹاک کا جائزہ لیا۔
اس دوران میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مسائل سڑک پر نہیں، ڈائیلاگ سے حل ہوتے ہیں، کالعدم تنظیم اپنے وعدے پورے کرے تو حکومت بھی پور ےکرے گی۔
انہوں نے کہا کہ کسی مذہبی جماعت سے تصادم نہ ہو اور یقین ہے کہ مذاکرات سے معاملہ طے پا جائے گا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پنجاب کو 28 ہزار ٹن درآمدی چینی مل گئی ہے، ہر ضلعے کو کوٹہ دے دیا ہے صارفین کو یہ چینی 90 روپے کلو دستیاب ہوگی۔