26 اکتوبر ، 2021
منشیات کیس میں گرفتار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو شاہ رخ اور گوری کی جانب سے رہائی کے بعد گھر میں ہی نظر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
آریان خان کی ضمانت کی درخواست آج ہائی کورٹ میں ہورہی ہے جس کے حوالے سے بھارتی میڈیا نے رپورٹ جاری کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اگر آج آریان کی درخواستِ ضمانت کے فیصلے میں آریان کی جیل سے رہائی ہوجاتی ہے تو شاہ رخ اور گوری اپنے بیٹے کو کچھ ماہ کیلئے گھر میں ہی نظربند کردیں گے۔
آریان کو نظربند کرنے کے بعد کسی بھی پارٹی میں شرکت، دوستوں کے ساتھ لیٹ نائٹ سٹنگ کرنے پر پابندی ہوگی۔
علاوہ ازیں شاہ رخ اور گوری آریان کے دوستوں اور ملنے جلنے والوں پر بھی نظر رکھیں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ وہ ہر اس شخص سے دور رہے جو اس کے لیے معمولی سے بھی پریشانی کی وجہ بن سکتا ہے۔
واضح رہے کہ کروز شپ پارٹی سے گرفتار ہونے والے بھارتی اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی درخواستِ ضمانت پر آج ممبئی ہائی کورٹ میں سماعت ہوگی۔