کھیل
Time 26 اکتوبر ، 2021

محمد رضوان بھارتی کرکٹر محمد شامی کی حمایت میں سامنے آگئے

ایک کھلاڑی کو اپنے ملک اور لوگوں کے لیے جس طرح کے دباؤ ، جدوجہد اور قربانیوں سے گزرنا پڑتا ہے اس کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا : محمد رضوان
ایک کھلاڑی کو اپنے ملک اور لوگوں کے لیے جس طرح کے دباؤ ، جدوجہد اور قربانیوں سے گزرنا پڑتا ہے اس کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا : محمد رضوان

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان سے عبرتناک شکست کے بعد بھارتی انتہا پسندوں نے مسلمان کرکٹر محمد شامی کے خلاف سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مہم شروع کی ہوئی ہے ۔

اس مہم کے خلاف جہاں بھارت سے کئی آوازیں اٹھ رہی ہیں وہیں پاکستان کے نائب کپتان محمد رضوان نے بھی محمد شامی کی حمایت کر دی۔

محمد رضوان اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ایک کھلاڑی کو اپنے ملک اور  لوگوں کے لیے جس طرح کے دباؤ ، جدوجہد اور قربانیوں سے گزرنا پڑتا ہے اس کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا ۔

محمد رضوان نے اپنے ٹوئٹ میں بھارتیوں کو  مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’محمد شامی ایک اسٹار ہے اور دنیا کے بہترین بولرز میں سے ایک ہے، اپنے اسٹار کی عزت کریں اور قدر کریں۔کرکٹ کے ذریعے لوگوں کو جوڑنا چاہیے ناکہ تفریق پیدا کی جائے۔‘

خیال رہے کہ ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے بھارت کی شکست کا سارا ملبہ بولر محمد شامی پر ڈالا جارہا ہے اور پاک بھارت میچ کے اختتام پر محمد شامی کے خلاف سوشل میڈیا پر انتہائی نامناست رویہ دیکھنے میں سامنے آیا۔

مزید خبریں :