کھیل
Time 26 اکتوبر ، 2021

پاکستانی شائقین نے نیوزی لینڈ کیخلاف سارا غصہ سوشل میڈیا پر اتار دیا

خیال رہے کہ 17 ستمبر 2021 کو نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا — فوٹو: سوشل میڈیا
خیال رہے کہ 17 ستمبر 2021 کو نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا — فوٹو: سوشل میڈیا

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان  میچ جاری ہے اور سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین دورہ منسوخ کرنے کا اپنا سارا غصہ نیوزی لینڈ پر اتار رہے ہیں۔

خیال رہے کہ 17 ستمبر 2021 کو نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کردیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی تھی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچز راولپنڈی اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور میں کھیلے جانے تھے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے اچانک دورہ منسوخ کیے جانے پر شائقین کرکٹ نے سخت مایوسی کا اظہار کیا تھا اور اب سوشل میڈیا پر پاک نیوزی لینڈ میچ سے قبل قومی ٹیم کے چاہنے والے یہ خواہش رکھتے ہیں کہ پاکستان نیوزی لینڈ کو بھی شکست دے۔

سوشل میڈیا پر نیوزی لینڈ کی ہر وکٹ کے ساتھ میمز کی بھرمار ہورہی ہے جس سے شائقین کرکٹ خوب محظوظ ہورہے ہیں۔

کوئی کہہ رہا ہے کہ نیوزی لینڈ کو شکست دے دی تو ورلڈ کپ جیتنے جیسی خوشی ہوگی تو کوئی نیوزی لینڈ کی ٹیم پر طنز کے نشتر برسا رہا ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں سوشل میڈیا صارفین کس طرح اپنے جذبات کا اظہار کررہے ہیں۔


مزید خبریں :