26 اکتوبر ، 2021
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر بیٹسمین محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا۔
رضوان اور بابر بطور پارٹنرز ایک ہزار رنز بنانے والی پہلی پاکستانی جوڑی بن گئی۔ دونوں نے 17 مرتبہ پارٹنرشپ لگائی اور مجموعی طور پر 1009 رنز بنائے۔
دونوں کے درمیان چار مرتبہ سنچری ، تین مرتبہ ففٹی کی پارٹنرشپ بنی۔ رضوان اور بابر کے درمیان چار سنچری پارٹنرشپس مشترکہ طور پر ٹی ٹوئنٹیز کی سب سے زیادہ سنچری شراکت ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق بابر اعظم اور رضوان کی شراکت کا اوسط 63.06 ہے۔