27 اکتوبر ، 2021
کراچی: سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں نسلہ ٹاور کو خالی کرنے کی مہلت کا آج آخری دن ہے۔
جیو نیوز کےمطابق نسلہ ٹاور سے آہستہ آہستہ سامان کی منتقلی کا عمل جاری ہے جب کہ کئی خاندان اب بھی عمارت میں رہائش پذیر ہیں۔
نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کے احتجاج کے پیش نظر عمارت کے باہر پولیس کی نفری تعینات ہے۔
واضح رہےکہ سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کو ایک ہفتے میں کنٹرولڈ بلاسٹنگ کے ذریعے گرانے کا حکم دیا ہے، انتظامیہ کی ہدایت پر عمارت کے پانی، بجلی اور گیس کے کنکشنز کاٹ دیے گئے ہیں اور رہائشیوں کو عمارت خالی کرنے کے لیے نوٹس بھی دیے جاچکے ہیں۔
کمشنر کراچی نے نسلہ ٹاور کو گرانے کے لیے ایف ڈبلیو او اور ایس بی سی اے سمیت دیگر اداروں سے مدد کے لیے انہیں خط بھی لکھا ہے۔