Geo News
Geo News

Time 27 اکتوبر ، 2021
پاکستان

بلوچستان میں جاری بحران حل ہوگیا: چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جاری بحران حل ہوگیا۔

بلوچستان میں نئے وزیراعلیٰ  کے انتخاب کیلئے سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئیں جس سلسلے میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور وزیر دفاع پرویز خٹک کوئٹہ پہنچے۔

دونوں رہنماؤں نے صوبے میں وزیراعلیٰ کے انتخاب میں اراکین اسمبلی سے مشاورت کی۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور وزیر دفاع پرویز خٹک نے قدوس بزنجو کے ہمراہ پریس کانفرنس کی جس میں صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں جاری بحران حل ہوگیاہے، بی اے پی کے تمام ارکان اکٹھے ہوگئے ہیں اور رنجش دور ہوگئی ہے۔

 پرویز خٹک نے کہا کہ تحریک انصاف بلوچستان عوامی پارٹی کی اتحادی رہےگی جب کہ ظہور بلیدی کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ اور پرویز خٹک نے بحران ختم کرانے میں مثبت کردار ادا کیا، وزیر اعلی کیلئے قدوس بزنجو کو اور جان جمالی کو اسپیکر کیلئے نامزد کیا ہے، جلد اسمبلی کا اجلاس بلاکر قائد ایوان اور اسپیکر کا چناؤ کریں گے۔