01 فروری ، 2013
لاہور…ایشین گولڈ میڈلسٹ پاورلفٹر،مصطفی علی کی کسمپرسی کی خبرجیونیوزپرنشر ہونے پروزیراعلیٰپنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے اپنے معاون خصوصی منشاء ا لله بٹ کومصطفیٰ کے گھرجاکرملنے کی ہدایت کردی ہے اور انھیں یہ بھی کہا ہے کہ فور ی طور پر اس حوالے سے مفصل رپورٹ پیش کی جائے۔واضح رہے کہ معذوری کو زندگیکو رکاوٹ نہ سمجھنے والے محمدمصطفی علی پولیو کے باعث معذور ہیں،تاہم ریسلنگ دیکھنے کاشوق انکے کام آگیا،اور انھوں نے پاور لفٹنگ سے ناطہجوڑ لیا۔ 2007 میں وہ ایشین پاور لفٹنگ کمیٹی کے ایشین کپ میں مصطفی نے گولڈ میڈل حاصل کیا،جس پرانھیں پرائم منسٹرایوارڈبھی ملا مگر ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم کیلیے تین سال انتظارکرناپڑا۔