پاکستان
Time 27 اکتوبر ، 2021

نسلہ ٹاور کو دھماکے سے گرانے کیلئے کمپنیوں سے درخواستیں طلب

کمشنرکراچی نے نسلہ ٹاور کو دھماکے سے گرانے کے لیے کمپنیوں سے درخواستیں طلب کرلیں۔

سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کو مسمار کرنے کے لیے کنٹرولڈ بلاسٹنگ کا طریقہ کار اختیار کرنے کا حکم دیا ہے جس کے بعد کراچی کی انتظامیہ عمارت کو گرانے کے لیے متحرک ہے۔

اس سلسلے میں گزشتہ روز کمشنر کراچی نے ایف ڈبلیو او اور ایس بی سی اے کو خط لکھ کر مدد کی درخواست بھی کی تھی اور اب کمشنر کراچی نے اس سلسلے میں کمپنیوں نے درخواستیں طلب کی ہیں۔

15 منزلہ نسلہ ٹاور کو گرانے کے لیے محفوظ اور جدید ترین طریقے کا تجربہ درکار ہے۔

کمشنر کراچی کی درخواست میں تجربہ کار کمپنیوں کو تین دن کے اندر کمشنر کراچی کے دفتر سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہےکہ عمارتوں کو محفوظ طریقے سے جلد گرانے والی تجربہ کارکمپنیوں کو ترجیح دی جائےگی۔

مزید خبریں :