Time 27 اکتوبر ، 2021
کھیل

پاک بھارت کھلاڑیوں کے درمیان برادرانہ تعلقات دیکھ کر خوشی ہوئی، میتھیو ہیڈن

پاکستان نے پہلی بار بھارتی ٹیم کو ورلڈ کپ میں شکست دی، اس میچ سے قبل دونوں ٹیموں پر بہت دباؤ تھا،میڈیا اور سوشل میڈیا بھی میدان جنگ بنا ہوا تھا لیکن میچ کے بعد پاکستانی اور بھارتی کھلاڑی خوشوگوار موڈ میں نظر آئے۔

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے بھی اس کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں دونوں ملکوں کے کھلاڑیوں کے درمیان برادرانہ تعلقات دیکھ کر خوشی ہوئی۔

پاکستان نے آئی سی سی کے ورلڈ کپ ایونٹ میں پہلی بار بھارت کو شکست دی ،جس کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو ملتے جلتے دیکھا گیا ۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے محمد رضوان کو ان کی بہترین اننگز کے بعد گلے لگایا جبکہ ایم ایس دھونی بھی میچ کے بعد کپتان بابر اعظم، شعیب ملک اور شاہنواز دھانی کے ساتھ خوشگوار موڈ میں بات کرتے نظر آئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن دونوں ممالک کے کھلاڑیوں کے درمیان دوستانہ تعلقات دیکھ کر حیران ہوئے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اتنے دباؤ والے میچ کے بعد پاکستان اور بھارت کے کھلاڑی بڑے خوشگوار موڈ میں بات کرتے نظر آئے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے اندازہ ہوتا ہے  کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان روایتی جنگ صرف کرکٹ کے میدان میں ہے۔

مزید خبریں :