23 اکتوبر ، 2021
سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی اور قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کے درمیان اسٹیڈیم میں دلچسپ مکالمہ ہوا۔
فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی سے مکالمہ کیا کہ آپ تو اور فٹ ہوتے جا رہے ہیں، اس پر دھونی نے جواب دیا کہ اب تو عمر ڈھلتی جا رہی ہے۔
دھونی کے جواب پر شاہنواز نے کہا کہ نہیں آپ تو پہلے سے بھی فٹ ہیں۔
سابق بھارتی کپتان اور قومی ٹیم کے فاسٹ بولر کے درمیان مکالمہ بھارتی ٹیم کے ٹریننگ سیشن کے اختتام پر ہوا، اس دوران ایم ایس دھونی کھلاڑیوں کے ہمراہ بس کی طرف جا رہے تھے۔
واضح رہےکہ ایم ایس دھونی مینٹور کی حیثیت سے بھارتی ٹیم کے ساتھ ہیں۔