Time 28 اکتوبر ، 2021
پاکستان

کالعدم ٹی ایل پی کی بیرونی مدد کے شواہد موجود ہیں: اسد عمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر   برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کالعدم ٹی ایل پی کی بیرونی مدد کے شواہد موجود ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ریاست نے ایک عرصے تک کالعدم تحریک لبیک کو بات چیت سے سمجھانے کی کوشش کی لیکن اس تنظیم نے تشدد کا راستہ اپنایا۔ 

انہوں نے کہا کہ شواہد موجود ہیں کہ اس جماعت  کی بیرونی مدد بھی کی جارہی ہے، آج جو فیصلے ہوئے ہیں ان میں حکومت کے ساتھ عسکری ادارے بھی شامل ہیں۔ 

دوران پروگرام  ڈی جی آئی ایس آئی کے تقرر میں تاخیر پر وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ  وزیراعظم افغان صورت حال کے باعث چاہتے تھے کہ قیادت کی تبدیلی کچھ عرصے بعد ہو۔

انہوں نے بتایا کہ نوٹیفکیشن میں تاخیر اس لیے ہوئی کیونکہ وزیراعظم  روایت کے برعکس مشاورت کے بعد فیصلہ کرنا چاہتے تھے۔

مزید خبریں :