Time 28 اکتوبر ، 2021
کھیل

پاکستانی کھلاڑی ٹریننگ کے دوران جھنڈا ساتھ کیوں لاتے ہیں؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے گزشتہ روز کی جانے والی پریس کانفرنس کے دوران اس راز سے پردہ اٹھایا__فوٹو: اے ایف پی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے گزشتہ روز کی جانے والی پریس کانفرنس کے دوران اس راز سے پردہ اٹھایا__فوٹو: اے ایف پی

اگر آپ کرکٹ کے شوقین ہیں تو تصاویر اور ویڈیوز دیکھ کر یہ بات ضرور ذہن میں آئی ہوگی کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو ٹریننگ سیشن کے دوران جھنڈا لے جانے کی کیا ضرورت ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے گزشتہ روز  کی جانے والی پریس کانفرنس کے دوران اس راز سے پردہ اٹھایا۔

سابق اسپنر نے بتایا کہ یہ جھنڈا صرف ان کھلاڑیوں کی نہیں بلکہ پوری قوم کی نمائندگی کرتا ہے۔

ثقلین مشتاق نے کہا کہ 24 کروڑ افراد اس جھنڈے تلے ہیں، یہ جھنڈا ہم سب کیلئے متاثر کن ہے جو ہمارے حوصلے بلند کرتا ہے، جھنڈا لانے کا مقصد یہ ہی ہے کہ گراؤنڈ میں صرف 18 یا 20 لوگ نہیں بلکہ 24 کروڑ لوگوں کی ٹیم گراؤنڈ میں کھیل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ سب ہی لوگ اپنا اپنا کردار ادا کررہے ہیں جو پاکستان میں بیٹھے ہوئے ہیں، وہ دعا کررہے ہیں، سڑکوں پر کھڑے لوگوں کو جب ٹیم سے متعلق کوئی خبر ملتی ہے تو وہ اس جھنڈے کو نظر میں رکھتے ہوئے بات کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ کچھ دن قبل سوشل میڈیا پر ویڈیوز سامنے آئی تھیں جن میں فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی اور وکٹ کیپر محمد رضوان ٹریننگ سیشن کے دوران میدان میں پاکستانی جھنڈا ساتھ لارہے تھے۔

مزید خبریں :