Time 28 اکتوبر ، 2021
پاکستان

وزارت داخلہ میں کالعدم ٹی ایل پی سے مذاکرات، سعد رضوی بھی موجود

تحریک لبیک پاکستان اپنے مطالبات پر قائم ہے، مذاکرات میں اپنے مطالبات پیش کریں گے: ترجمان. فوٹو: فائل
تحریک لبیک پاکستان اپنے مطالبات پر قائم ہے، مذاکرات میں اپنے مطالبات پیش کریں گے: ترجمان. فوٹو: فائل 

وزارت داخلہ میں حکومت اور کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔

ترجمان ٹی ایل پی کا کہنا ہے مذاکرات وزارت داخلہ کے زیر اہتمام ہو رہے ہیں جس میں سربراہ تحریک لبیک سعد رضوی اور مفتی عمیر الازہری بھی شریک ہیں۔

ٹی ایل پی کے ترجمان کے مطابق حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے والے وفد میں علامہ غلام عباس فیضی بھی شامل ہیں۔

کالعدم تنظیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان اپنے مطالبات پر قائم ہے، مذاکرات میں اپنے مطالبات پیش کریں گے، ہمارا پہلے دن سے ایک ہی مطالبہ تھا کہ فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کیا جائے۔

خیال رہے کہ وفاقی کابینہ نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ عسکریت پسند تنظیم کے طور پر نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے اور وفاقی وزیر اسد عمر نے الزام عائد کیا ہے کہ ٹی ایل پی کے غیرملکی فنڈنگ لینے کے شواہد موجود ہیں۔

مزید خبریں :