Time 28 اکتوبر ، 2021
کاروبار

یوٹیلٹی اسٹورز کیلئے درآمدی چینی کا ٹینڈر مسلسل تیسری بار منسوخ

یوٹیلٹی اسٹورز کیلئے چینی کی درآمد کا تیسرا 50 ہزار میٹرک ٹن کا ٹینڈر منسوخ کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ٹینڈر چینی کی مہنگی ترین بولی موصول ہونے کے باعث منسوخ کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ٹیکس فری درآمدی چینی کی پورٹ پر لینڈنگ تقریباً 120 روپے فی کلو میں پڑنی تھی اور  اخراجات ملاکر یوٹیلٹی اسٹورز کو چینی تقریباً 133 روپے سے زائد کلو میں پڑتی۔

ذرائع کے مطابق چینی کی کم از کم بولی الخلیج نے دی تھی۔

اس سے قبل درآمدی چینی کی مہنگی ترین بولی117 روپے فی کلو ملی تھی جس کا ٹینڈر بھی منسوخ کر دیا گیا تھا۔

حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت 85 روپے فی کلو مقرر کر رکھی ہے اور چینی کی ریٹیل قیمت 89 روپے 75 پیسے فی کلو مقرر ہے۔

مزید خبریں :