پاکستان
Time 29 اکتوبر ، 2021

کراچی:سرکاری انتظامیہ نے نسلہ ٹاور کو تحویل میں لے لیا، رہائشیوں کی منتقلی جاری

کراچی: نسلہ ٹاور سے رہائشیوں کی منتقلی کا عمل جاری ہے اور سرکاری انتظامیہ نے بلڈنگ کو تحویل میں لے لیا ہے۔

سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد نسلہ ٹاور سے 50 فیصد سے زائد مکین منتقل ہوگئے ہیں اور دیگر رہ جانے والے رہائشی سامان کی منتقلی میں مصروف ہیں۔

انتظامیہ نے نسلہ ٹاور کو تحویل میں لے لیا ہے اور عمارت مکمل خالی ہونے کے بعد اسے مسمار کرنے کا عمل شروع کیا جائے گا جو ایک ہفتے کے اندر مکمل ہوگا۔

نسلہ ٹاور کے متاثرین نے معاوضہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ عدالت نے بلڈر کو ادائیگی کاحکم دیا تھا لیکن کسی نے ادائیگی کے لیے رابطہ نہیں کیا۔

واضح رہےکہ سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کو بارود سےگرانے اور عمارت کے مالک کو متاثرین کو رقم دینے کا حکم دیا ہے، عدالت نے حکم دیا کہ اگر عمارت کا مالک رقم نہ دے تو کمشنر کراچی اس کا پلاٹ بیچ کر رقم دلوائیں۔

مزید خبریں :