29 اکتوبر ، 2021
رواں سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح 8.9 فیصد تک جاسکتی ہے، ورلڈ بینک نےخبردار کر دیا۔
ورلڈ بینک نے پاکستان ڈویلپمنٹ رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق پاکستان کے آئی ایم ایف سے قرض معاہدے میں تاخیر سے معیشت کو خطرات لاحق ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ملکی اور علاقائی سکیورٹی خطرات بڑھ رہے ہیں، افغان صورتحال کے باعث امن و امان کی صورتحال خراب ہورہی ہے، معاشی اصلاحات کا عمل تاخیر کا شکار ہوسکتا ہے۔