Time 29 اکتوبر ، 2021
کاروبار

ملک میں مہنگائی کی شرح 14.31 فیصد ہوگئی

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح میں 1.23 فیصد مزید اضافہ ہوا جس کے بعد مہنگائی کی مجموعی شرح 14.31 فیصد ہوگئی۔

ادارہ شماریات نے بتایا کہ حالیہ ہفتے 25 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ بجلی چارجز  19 پیسے فی یونٹ بڑھ گئے  جس کے بعد بجلی چارجز  6.38 سے 6.57 روپے فی یونٹ ہوگئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر اوسط 10 روپے  71 پیسے فی کلو، آلو کی قیمت میں 3 روپے 29 پیسے فی کلو اور ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 90 روپے  31 پیسے مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات نے بتایا کہ ایک ہفتے میں انڈے 5 روپے 38 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے جبکہ زندہ مرغی کی فی کلو قیمت اوسط 2 روپے 76 پیسے بڑھی اور آٹا، گھی، دال ماش، دال مسور،  دال چنا اور مٹن بھی مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے 4 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 22 میں استحکام رہا، ایک ہفتے میں پیاز 2 روپے 74 پیسے سستا ہوا جبکہ دال مونگ اور لہسن کی بھی قیمت کم ہوئی۔

مزید خبریں :