Time 29 اکتوبر ، 2021
کھیل

پاکستان کیخلاف میچ کے دوران افغان بولر راشد نے نیا ریکارڈ قائم کردیا

راشد خان نے 53 میچز میں ٹی ٹوئنٹی انٹریشنل وکٹوں کی سنچری مکمل کی اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 100 وکٹیں مکمل کرنے والے تیز ترین بولر بن گئے— فوٹو: فائل
راشد خان نے 53 میچز میں ٹی ٹوئنٹی انٹریشنل وکٹوں کی سنچری مکمل کی اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 100 وکٹیں مکمل کرنے والے تیز ترین بولر بن گئے— فوٹو: فائل

افغانستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کیخلاف میچ کے دوران راشد خان نے تیز ترین 100 ٹی ٹوئنٹی وکٹوں کا ریکارڈ قائم کردیا۔

راشد خان نے 53 میچز میں ٹی ٹوئنٹی انٹریشنل وکٹوں کی سنچری مکمل کی اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 100 وکٹیں مکمل کرنے والے تیز ترین بولر بن گئے۔

راشد خان سے قبل سے قبل یہ اعزاز 76 میچز میں 100 وکٹیں مکمل کرنے والے سیر لنکن فاسٹ بولر لاستھ ملنگا کے پاس تھا۔

راشد خان مجموعی طور پر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 100 وکٹیں لینے والے چوتھے بولر ہیں۔

ان کے علاوہ شکیب الحسن، ٹم ساؤتھی اور لاستھ ملنگا بھی 100 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

مزید خبریں :