کھیل
Time 29 اکتوبر ، 2021

حارث رؤف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے تیز ترین بولر بن گئے

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے تیز ترین بولر بن گئے۔

حارث رؤف نے افغانستان کے خلاف میچ میں 153کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرائی جس کے بعد وہ رواں ورلڈ کپ میں پاکستان کے  تیزترین بولر بن گئے۔

اس کے علاوہ حارث رؤف رواں ورلڈ کپ میں 153 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کروانے والے دوسرے بولر ہیں ۔

اس سے قبل جنوبی افریقا کے نورجی 153 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرواچکے ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ساتویں ایڈیشن کا سپر 12 مرحلہ متحدہ عرب امارات میں جاری ہے۔

مزید خبریں :