بالی وڈ اداکار رنبیر کپور نے خاتون کا روپ کیوں دھار لیا؟

سنجو جیسی فلم ہو یا پھر پی کے کے آخر ان میں انٹری رنبیر الگ الگ روپ میں اپنے مداحوں کو نظر آتے ہیں۔ —فوٹو:فائل
سنجو جیسی فلم ہو یا پھر 'پی کے' کے آخر ان میں انٹری رنبیر الگ الگ روپ میں اپنے مداحوں کو نظر آتے ہیں۔ —فوٹو:فائل

بالی وڈ میں اپنی جاندار اداکاری اور اپنے بہترین لوکس کی وجہ سے مشہور  رنبیر کپور  ہمیشہ ہی اپنی فلموں میں منفرد کردار کرتے نظر آتے ہیں۔

'سنجو' جیسی فلم ہو یا پھر  برفی'  رنبیر کپور الگ ،الگ روپ میں جلوہ گر ہوتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ان دنوں رنبیر کپور کو ایک خاتون کے روپ میں دیکھا جارہا ہے ۔

انسٹاگرام پر ایک ویڈیو میں رنبیر کپور خاتون کا روپ دھارنے کیلئے میک اپ کروارہے ہیں۔

رپورٹس کےمطابق رنبیر کپور نے ایک ٹی وی سیریل کیلئے خاتون کا روپ دھارا ہے ۔

رنبیر نے ایک ٹی وی سیریل کیلئے خاتون کا روپ دھارا ہے ۔ —فوٹو: انسٹاگرام
رنبیر نے ایک ٹی وی سیریل کیلئے خاتون کا روپ دھارا ہے ۔ —فوٹو: انسٹاگرام

مداحوں کی جانب سے  رنبیر کپور کو خاتون کے روپ میں دیکھ کر مزے مزے کے تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

مزید خبریں :