30 اکتوبر ، 2021
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں فتوحات کی ہیٹ ٹرک کرنے والے پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں نے گانے گا کر جشن منایا ۔
حسن علی نے گٹار بجا کر دل دل پاکستان گایا تو حفیظ نے ’ہے جذبہ جنون تو ہمت نہ ہار‘ سنایا۔
اس کے علاوہ کپتان بابراعظم نے بھی گانا گنگنایا۔
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ساتویں ایڈیشن کا سپر 12مرحلہ متحدہ عرب امارات میں جاری ہے جہاں پاکستان نے اپنے ابتدائی 3 میچز میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔
پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی جس کے بعد کیویز اور افغانستان کے خلاف بھی قومی ٹیم نے شاندار فتح حاصل کی۔