پاکستان
Time 30 اکتوبر ، 2021

نیشنل بینک کے سرور پر سائبر حملہ، صارفین کو خدمات کی فراہمی معطل

نیشنل بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ 29 اکتوبر کی رات اور 30 اکتوبر کی صبح کے درمیان نیشنل بینک کے سرور پر سائبر حملہ کیا گیا۔

نیشنل بینک کے مطابق سائبر حملے سے بینک خدمات کا سلسلہ جزوی طور پر متاثر ہوا، متاثرہ سسٹم کو بروقت الگ کر دیا گیا، بینک کو کسی قسم کے ڈیٹا یا مالیاتی نقصان کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

ترجمان نیشنل بینک کے مطابق سائبر حملے کے تدارک اور سسٹم کی مکمل درستی کے لیے دستیاب وسائل اور ملکی و غیر ملکی ماہرین کی خدمات بروئے کار لائی جارہی ہیں۔

ترجمان کے مطابق فی الحال صارفین کو خدمات کی فراہمی معطل ہے، پیر کی صبح سے بنیادی بینکنگ خدمات کی بحالی متوقع ہے۔ 

مزید خبریں :