کھیل
Time 31 اکتوبر ، 2021

’نہیں شاہد آفریدی کی بہن ہوں‘ لالہ کی بیٹی کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر ان دنوں کرکٹ کا بھوت سر چڑھ کر بول رہا ہے، ایسے میں آئے روز کرکٹ سے متعلق کوئی نہ کوئی  ویڈیو  وائرل ہوتی نظر  آتی ہے۔

پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی کی بھی ایک پرانی مگر مزاحیہ ویڈیو وائرل آج کل سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے۔

ویڈیو میں ایک بچی کی جانب سے آفریدی کی بیٹی سے سوال کیا جاتا ہے کہ کیا آپ شاہد آفریدی کی بیٹی ہیں؟ جس پر وہ مسکرا کر  پہلے جواب دیتی ہے کہ نہیں ان کی بہن ہوں لیکن فوراً ہی وہ اپنے لفظ درست کرتے ہوئے مسکرا کر کہتی ہے کہ نہیں ان کی بیٹی ہوں۔

 ویڈیو میں آفریدی کی بیٹی کو اپنے نام بتانے کے دوران بھی مذاق کرتے دیکھاجا سکتا ہے، پہلے وہ بچی کو اپنا نام انشا بتاتی ہے اور بعد میں علی۔

خیال رہے کہ شاہد آفریدی  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کے لیے متحدہ عرب امارات میں اپنی بیٹیوں کے ساتھ موجود ہیں اور افغانستان کے خلاف میچ میں انہیں اسٹیڈیم میں بھی دیکھا گیا تھا۔

مزید خبریں :