شاہد آفریدی کی بیٹیوں کا نام ’A‘ سے ہی شروع کیوں ہوتا ہے؟

انشاء نام مجھے بہت پسند ہے : شاہد آفریدی / فائل فوٹو
انشاء نام مجھے بہت پسند ہے : شاہد آفریدی / فائل فوٹو

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی بیٹیوں کے نام  A سے شروع اور A پر ہی ختم ہونے سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کردیا۔

شاہد آفریدی حال ہی میں سماجی کارکن شہزاد رائے کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئے اور دوران شو میزبان کے سوال پر بیٹیوں کے نام رکھے جانے سے متعلق گفتگو کی۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بچیوں کے نام A  سے شروع ہونے کے پیچھے کوئی خاص وجہ نہیں تھی،  بس جب اقصیٰ پیدا ہوئی تو اس کا نام والد صاحب نے رکھا تھا، دوسری بیٹی کی پیدائش پر انشاء نام رکھا کیوں کہ یہ نام مجھے بہت پسند ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی اہلیہ کو کہا تھا کہ ہمارے جتنے بھی بچے ہوں گے، سب کے A سے ہی نام رکھیں گے، اس وقت مجھے اندازہ نہیں تھا کہ بچیوں کے نام ختم بھی A پر ہی ہوں گے، ناموں کا A پر ہی ختم ہونا ایک اتفاق ہے۔

خیال رہے کہ سابق کپتان کی 5 بیٹیاں ہیں جن کے نام اقصیٰ ، انشاء،عروہ ، عجوہ اور اسمارہ ہیں۔

مزید خبریں :