Time 31 اکتوبر ، 2021
پاکستان

مفتی منیب الرحمان نےکالعدم تنظیم کی بحالی کی پیشگوئی کردی

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی بحالی کی پیش گوئی کردی ہے۔

مفتی منیب الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب ٹھیک ہو جائے گا اور تحریک لبیک کو جلد آئین و قانون کے دائرے میں فعال سیاسی جماعت کے طور پر دیکھیں گے۔

خیال رہے کہ حکومت اور کالعدم تحریک لبیک کے درمیان اتفاق رائے سے معاہدہ ہوگیا تاہم وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور مفتی منیب الرحمان  تفصیل بتانے سے گریز کررہے ہیں۔

اس حوالے سے مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھاکہ معاہدے کو تحریک لبیک کے امیر کی حمایت حاصل ہے، یہ معاہدہ کسی کی فتح یا شکست نہیں ، مذاکرات کسی جبر یا تناؤ کے ماحول میں نہیں ہوئے۔

مزید خبریں :