کھیل
Time 01 نومبر ، 2021

بھارتی بیٹسمین نیوزی لینڈ کیخلاف مسلسل 70 گیندوں پرکوئی باؤنڈری نہ لگا سکے

بھارت اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیمیں اتوار کے روز دبئی اسٹیڈیم میں مدمقابل تھیں۔  —فوٹو: اے ایف پی
 بھارت اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیمیں اتوار کے روز دبئی اسٹیڈیم میں مدمقابل تھیں۔  —فوٹو: اے ایف پی

آئی سی سی مینزٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں گروپ 2 کے میچ میں بھارت اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیمیں اتوار کے روز دبئی  اسٹیڈیم میں مدمقابل تھیں۔ 

نیوزی لینڈ نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کی۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔

ویرات کوہلی ہوں یا پھر روہت شرما ،بھارتی بیٹسمینوں کی کیویز بولرز کے سامنے ایک نہ چلی اور یکے بعد دیگرے وکٹیں گرتی رہیں اور بیٹسمین کوئی خاطر خواہ رنز نہ بناسکے۔

بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنائے۔

اہم بات یہ ہے کہ بھارتی بیٹسمین نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں7 ویں اوور سے 16 ویں اوور تک ایک بار بھی گیند کو باؤنڈری تک بھیجنے میں ناکام رہے۔

بھارت نے چھٹے اوورکی پہلی گیند پر چوکا مارا جس کے بعد 17ویں اوور کی آخری گیند کو باؤنڈری کے باہر بھیجا۔

مطلب یہ کہ مسلسل 70گیندوں پر کوئی بھی بھارتی بیٹسمین کیویز بولرز کو باؤنڈری نہ مارسکا۔

مزید خبریں :